سوال نمبر 1466
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ عورتوں کے کان کب سے چھیدا گئے؟ جواب سے نواز کر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی ۔ علاءالدین رضوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار حضرت سارہ و حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالی عنہما میں کچھ جھگڑا ہوگیا حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھا نے قسم کھائی کہ مجھے موقعہ ملا تو حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالی عنھا کا کوئی عضو کاٹوں گی
اللہ تعالی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خدمت میں بھیجا کہ ان میں صلح کرادیں
حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھا نے فرمایا کہ میری قسم کا کیا حیلہ ہوگا ۔
پس حضرت ابراہیم علیہ السلام پر وحی آئی کہ حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھا کو حکم دو کہ وہ حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالی عنھا کے کان چھیدیں اسی وقت سے عورتوں کے کان چھیدے گئے
(جاءالحق حصہ اول صفحہ نمبر ٣٠٨،٣٠٩)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا
علاقہ۔ بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے