نماز توبہ کیا ہے اور اس کے ادا کرنے طریقہ کیا ہے؟

   سوال نمبر 1482


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں مفتیان با وقار اس مسٸلہ میں کہ: نماز توبہ کیا ہے اور اس کے ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ نیز کیا اس کے ادا کرنے کا کوٸی وقت متعین ہے ؟ جو بھی ہو وضاحت فرما دیں کرم ہوگا۔

المستفتی: وصیل رضا فتحپوری






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

اگر کسی سے گناہ سرزد ہوجائے تو اس کی معافی تلافی کے لیے دو رکعت نماز نفل صلاۃ التوبہ پڑھے پھر سلام پھیرنے کے بعد اللہ تعالی سے رو رو کر سچی توبہ کے ساتھ اپنے اس جرم وجرائم کی معافی چاہے 

اور اسی کو صلاۃ التوبہ کہتے ہیں۔

جیسا کہ بہارشریعت میں مزکورومستور ہے

( بہارشریعت ج اول ص ۷۸۴؃)


اور حدیث شریف میں توبہ کی بابت ارشاد ہے:

کہ اللہ تعالی سے اپنے جرم کی سچی توبہ کرنے والا( توبۃ الصادقۃ) ایسے ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو 

(ابن ماجہ شریف ج ۴ ص ۱۹۴؃) 


اور قرآن کریم میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: 

"یا ایھا الذین آمنوا توبوا الی اللہ توبۃ نصوحا"

اے ایمان والوں اللہ تعالی کی طرف ایسی توبہ کرو;کہ جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنا نہ ہو 

(کنزالایمان پارہ ۲۸ سورۃ تحریم آیت ۸) 


*اور توبہ کے متعلق

 سیدی سرکاراعلحضرت رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا ہے:* کوئی بھی گناہ ایسا نہیں جو سچی توبہ کے بعد باقی رہے یہاں تک کہ شرک وکفر 

(فتاوی رضویہ ج ۲۱ ص ۱۲۱؃) 


ہر مومن ومومنہ پر فرض ہے کہ گناہوں سے بچتے رہیں اور اگر گناہ سرزد ہوجائے تو توبہ کرنی واجب ہے توبہ کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے صلاۃ التوبہ کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں البتہ اوقات مکروہ ہے علاوہ پڑھنی چاہیے۔

واللہ اعلم باالصواب


کتبہ: العبد ابو الثاقب محمد جواد القادری واحدی لکھیم پوری







ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    ایک سوال مسائل شریعہ ویب سائٹ پر نہیں مل رہا ہے

    سوال یہ ہے

    کافر کو جہنمی کہنا کیسا
    مدلل جواب دیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

      کافر کو جہنمی کہنا جائز ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوا وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا وہ سب جہنمی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

      حذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney