حالت روزہ نیند میں کچھ کھایا تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 1516

اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ اَلــلّــهِ وَبَـرَڪاتُـهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ روزے دار اگر نیند میں کچھ کھالے یا پی لے تو روزہ ٹوٹ جائیگا یا باقی رہے گا کیونکہ نیند میں اکثر لوگوں کو بلکل یاد نہیں ہوتا۔۔جَــزَاك اللــه خَيــرَالْجــزَاء 

المستفتی:عبید رضا

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

 صورت مسئولہ میں روزہ ٹوٹ جائے گا جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ  حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سوتے میں پانی پی لیا یا کچھ کھا لیا یا منھ کھولا تھا پانی کا قطرہ یا اولا حلق میں جا رہا روزہ جاتا رہا (بہار شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ ٩٨٧)واللہ تعالی اعلم بالصواب 


        کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع، کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney