حالت نماز میں روپئے پر نظر پڑے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 1519

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے ی کہ حالت نماز میں جیب سے پیسے نکل جاۓ اور اس پر تصویر ہے تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس تصویر پر نظر پڑی تو نماز میں کوئی کراہت آئیگی یا نہیں

المستفتی:۔محمد عظیم سنبہلی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب  

نماز ہوجائے گی وجہ یہ ہے کہ سکہ میں جو تصویر ہوتی ہے وہ اس قدر چھوٹی ہوتی ہے کہ زمین پر رکھ کر دیکھا جائے تو اس کے اعضاء کی تفصیل ظاہر نہیں ہوتی اور روپئے کی تصویر اگرچہ اس قدر چھوٹی نہیں ہوتی مگر ضرورت کے تحت اس کا رکھنا جائز ہے اگرچہ روپے سکے کی تصویر سامنے ہو تو صحت نماز میں فرق نہ آئے گا فتاوی خانیه علی ھامش الھندیه کتاب الصلوۃ میں ہے او فی ثوبه تصاویر و فی المساط روایتان والصحیح انه لا یکره علی المساط اذا لم یسجد علی التصاویر و ھذا اذا کانت الصورة کبیرة تبدو لناظر من غیر تکلف فان کانت صغیرة و ممعوة الراس لا باس به *(جلد اول صفحہ نمبر ١١٩)

(تفصیل کے لئے دیکھیں فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ ۲٢٨/ ۲٢٩)واللہ تعالی اعلم بالصواب 


        کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney