کیا ماہ رمضان کا خطبۂ جمعہ پڑھنا ضروری ہے یا دوسرا بھی پڑھ سکتے ہیں؟

سوال نمبر 1520

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں جمعہ میں رمضان المبارک والا خطبہ پڑھنا ضروری ہے

المستفتی۔ شبیر رضا 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

رمضان المبارک کے جمعہ میں رمضان والا خطبہ پڑھنا ضروری نہیں  کوئی سا بھی خطبہ پڑھا جائے فرض ادا ہو جائے گا 

البتہ بہتر ہے کہ وہی خطبہ پڑھا جائے جو جس جمعہ کے لئے لکھا گیا ہے حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ درالمختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ خطبہ ذکر الٰہی کا نام ہے اگرچہ صرف ایک بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یا سُبْحٰنَ اللہ یا لَا اِلٰہَ اِلَّااللہ کہا اسی قدر سے فرض ادا ہوگیا مگر اتنے ہی پر اکتفا کرنا مکروہ ہے. (بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٧٦٧، جمعہ کا بیان )واللہ تعالی اعلم بالصواب 


         کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney