سوال نمبر 1590
اَلــسَــلامُ عَــلَــيْــكُــمْ وَرَحْــمَــةُ الــلّٰــهِ وَبَــرَكَــاتُــهْ
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا صرف لفظ سلام کہنے سے سلام ہوجاتا ہے مدلل جواب عنايت فرمایٸں؟ بینوا تو جروا
المستفتی: مـــحـــمـــود احـــمـــد قـــادری جـــامـــعـــی مـــہـــنـــڈر پـــونــــچـــھ جـــمـــوں وکـــشـــمـــیـــر الـــہـــنـــد
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
"لفظ سلام" کہنے سے بھی سلام ہوجاتا ہے ۔
فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ھیں:
بعض کہتے ہیں سلام اس کو بھی سلام کہا جا سکتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے کہ ملائکہ جب حضرت ابراھیم علیہ السلام کی خدمت میں حاضرہوۓ ۔ "وقالوا سلٰما"
(پارہ ١٤ سورہ الحجر آیت ٥٢:)
انہوں نے آکر سلام کہا اس کے جواب میں حضرت ابراھیم علیہ السلام نے بھی سلام کہا ۔ یعنی اگر کسی نے سلام کہا تو سلام کہہ دینے سے جواب ہوجاۓ گا ۔۔۔
*(بہارشریعت جلدسوم حصہ شانزدھم صفحہ ٤٦٨ ۔کتاب الحظروالاباحہ المکتبة المدینة دعوت اسلامی)*
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبه: العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی ۔
١٩ ذی الحجہ ١٤٤٢ھ
٣٠ جولائی ٢٠٢١ء
1 تبصرے
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ ٹیلیگرام گروپ بنا کر اس میں جوائن کرنے کا آپشن بھی ہو تو بہت اچھا رہے گا کیوں کہ ٹیلیگرام میں جو لوگ جوائن ہوں گے تو انہیں جب سے آپ نے اس میں مسائل ڈالا ہو گا سارے مسائل انہیں مل جائیں گے اور بہت سارے فائدے ہیں ٹیلیگرام کے۔
جواب دیںحذف کریں