آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎رَضوی اور رِضوی کا کیا معنیٰ ہے؟

سوال نمبر 1725


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

آپ سبھی حضرات کی بارگاہ میں ایک سوال ھے کہ ۔رَضوی ۔اور رِضوی کے کیا معنی ہیں ۔؟ اور ان دونوں جملوں کی نسبت ۔اہل تشیع ۔و اہل سنیت کس طرح کی جائے گی ۔؟ با التفصیل جواب عنایت فرمائیں ۔

المستفتی ۔۔۔محمد مشتاق مقام دیوگھر جھارکھنڈ



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب:


رَضَا ، رِضَا ۔۔۔

دونوں کے معانی و مفاہیم ایک ہی ہیں 

مثلاً  خوشنودگی ، خوشی ، مرضی ، اجازت ، راضی ہونا ، و خوش ہونا ، وغیرھم 

(فیروزاللغات ، صفحہ ٧١٢)


جب ، رَضا ، کے بعد یاۓ نسبتی لگادی جاتی ہے رَضوی تو نسبت ہوجاتی ہے  سیدی سرکار امام احمد رَضا خان علیہ الرحمة والرضوان کی طرف 


اور جب رِضا کے بعد یاۓ نسبتی لگادی جاتی رِضوی تو مطلب ہوا امام علی رضا رضی اللہ عنہ کی سے نسبت رکھنے والے یا ان کی اولاد 


 مگر دور حاضر میں جب رِضوی بولا جاتا ہے تو اہل تشیع یعنی شیعہ رافضی تفضیلی وغیرہ مراد ہوتے ہیں 


اور رَضوی بولاجاتا ہے تو سیدی حضور اعلیٰ امام احمد رضا خان علیہ الرحمة الباری کے پیروکار مراد ہوتے ہیں۔


خلاصہ یہی ہے ہم مسلک اعلیٰ حضرت والے رَضوی بفتح الرا ہی لگاٸیں جیسا دور حاضر میں نعرہ مسلک اعلیٰ حضرت ہی اھل حق ہی پہچان ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم 


کتبہ: عبید اللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. جزاک اللہ خیرا کثیرًا فی الدارین واحسن الجزاء
    علامہ صاحب
    اللہ کریم آپ کو دارین کی سعادتیں نصیب فرمائے آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney