آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کھانا ‏کھانے ‏کا ‏سنت ‏طریقہ ‏کیا ‏ہے؟ ‏

سوال نمبر 1860

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ پانچوں انگلیوں سے کھانا کیسا ہے؟

المستفتی :- عبداللہ 


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجـــواب بعـــون المـلک والــوہاب

داہنے ہاتھ سے تین انگلیوں سے کھانا، کھانا سنت ہے  ۱، درمیانی ۲، شہادت والی ۳، انگوٹھے سے اور کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا سنت ہے اور اگر ان تین کے علاوہ اور بھی باقی انگلیوں میں لگ جاتا ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن تین ہی انگلیوں سے کھانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ یہی مسنون طریقہ ہے

حضور صدرالشریعہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں: حدیث شریف میں ہے؛ ابن النجار نے ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ حضور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: تین انگلیوں سے کھانا انبیا علیہم السلام کا طریقہ ہے،،،

اور حکیم نے ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کی، کہ حضور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: تین انگلیوں سے کھاؤ کہ یہ سنت ہے اور پانچوں انگلیوں سے نہ کھاؤ کہ یہ اعراب (گنواروں) کا طریقہ ہے۔ 

اور صحیح مسلم شریف میں ہے؛ کعب بن مالک رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے اور پونچھنے سے پہلے ہاتھ چاٹ لیتے-

(بہار شریعت، حصہ ۱۶، صفحہ ۳۶۵،/ مکتبۃ المدینہ کراچی)

 تو مذکورہ بالا تصریحات سے یہ صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ پانچ انگلیوں سے کھانا کھانے کی عادت گنواروں کی ہے، اور تین انگلیوں سے کھانا کھانا انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے,  

البتہ: اگر غذا ایسی ہوں کہ تین انگلیوں سے کھائی نہیں جاسکتی جیسے چاول وغیرہ جن کو تین انگلیوں سے کھانے میں دشواری پیش آتی ہے وہ چار یا پانچ انگلیوں سے بھی کھا سکتے ہیں مگر یہ سنت نہیں،


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ؛ محمـد عارف رضوی قادری گـونڈوی




ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney