آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

پاجامہ اوپر سے فولڈ کرکے نماز پڑھے تو؟


سوال نمبر 1888
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پاجامہ اگر بڑا ہو جائے تو اوپر سے موڑ کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ 
المستفتی عبدالغفار بہار 


 وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 الجواب بعون الملک الوھاب
 اوپر سے موڑ (کھونس) کر نماز پڑھے یا نیچے سے نماز مکروہ تحریمی ہوگی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کپڑا سمیٹنے، گھرسنے (کھوسنے) سے منع فرمایا
 (فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ ٢٤٦) ہر وہ نماز جو مکروہ تحریمی ہو اس کا اعادہ واجب ہے۔ مگر مکروہ تنزیہی ہو تو اعادہ واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔ در مختار مع شامی میں ہے 
" کل صلوة ادیت مع کراھة التحریم تجب اعادتھا "ھ١(جلد اور صفحہ ٣٣٧)
 (ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ١٧٨)
 کپڑے کو موڑ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے چاہے نیچے سے ہو یا اوپر سے۔ اسلئے پاجامہ اگر بڑا ہے تو اسے موڑنے کے بجائے ٹخنہ کے نیچے بغیر نیت تکبر چھوڑ دے۔ اس سے نماز مکروہ تنزیہی ہوگی، ناکہ تحریمی 
(فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ٤٤٨) 
واللہ تعالی اعلم بالصواب
 کتبہ 
 محمد مدثر جاوید رضوی مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج، بہار



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney