سوال نمبر 1889
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا کھانا کھانے سے پہلے نمک چکھنا سنت ہے؟؟
کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ "کھانے سے قبل نمک چکھنے سے 70 بیماریوں سے شفاء ملتی ہے جس میں سے سب سے ہلکی بیماری جذام ہے؟
تحقیق و تفصیل سے بتائیں
المستفتی محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں یہ حدیث ہے کہ کھانے کے ابتدا نمک اور کھانے کی انتہا نمک پر ہو تو ستر بیماریوں کا دفاع ہوتا ہے مگر یہ کہ ان میں سب سے ہلکی بیماری جذام ہے ایسی کوئی روایت نظر سے نہ گزری ہاں دفع ہونے والی بیماریوں میں جذام کا بھی ذکر کیا گیا ہے
جیسا کہ سنی فضائل اعمال صفحہ نمبر ۵۱۵ مطبوعہ فاروقیہ بک ڈپو پر ہے
حضرت علی المرتضی راوی ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کھانا نمک سے شروع اور نمک ہی پر ختم کیا کرو کیونکہ اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جن میں جذام ؛ برص؛ درد خلق؛ درد دندان اور درد شکم شامل ہے
بہار شریعت جلد نمبر ۳ حصہ نمبر۱۶ صفحہ نمبر ۳۷۸ مطبوعہ مکتبہ المدینہ میں ہے
"کھانے کے ابتدا نمک سے کی جائے اور ختم بھی اسی پر کریں؛ اس سے ستر بیماریاں دفع ہو جاتی ہیں "
واللہ اعلم
ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 تبصرے