آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

صلح کلی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1892

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ صلح کلی کے ساتھ پروگرام کرنا کیسا ہے؟اور صلح کلی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کیساہے؟
 قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی محمد شمس تبریز قادری 


وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب: 
اگر صلح کلیت اعتقادی ہو تو ان صلح کلیوں کے ساتھ پروگرام کرنا ، انہیں مسلمان جاننا ضروری ِ دینی کا انکار ہے جو کفر ہے! اور اگر صلح کلیت عملی ہو جب بھی اس عملی صلح کلی کے ساتھ پروگرام کرنا جائز نہیں! *حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں* " جو سارے مذاہب کو صحیح مانے اور باطل پرستوں پر جو احکام شرعیہ ہیں اس کو تسلیم نہ کرے، مثلا یہ کہے کہ مسلمان بھی صحیح راستے پر ہیں، ہندو بھی صحیح راستے پر ہیں، شیعہ بھی صحیح راستے پر ہیں، سنی بھی صحیح راستے پر ہیں، غیر مقلد بھی صحیح راستے پر ہیں، مطلب یہ کہ سب کو صحیح مانے، کسی کو غلط نہ کہے ، یہی صلح کلی ہوتا ہے " 
(فتاوی شارح بخاری جلدسوم صفحہ 155) پس جب کسی کی صلح کلیت اعتقادی ہو تو اس کو مسلمان ماننا، اس کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا جائز ماننا کفر ہے! کیونکہ وہ خارج از اسلام ہے کیوں کہ ضرورتِ دینی کا منکر ہے! اور اگر اعتقادی نہیں بلکہ صلح کلیت عملی ہو جیسے کہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کھانا پینا میل جول سلام وغیرہ حرام و ناجائز تو جانتا ہے مگر بچتا کسی سے نہیں ہے تو اس پر کفر کا حکم تو نہیں ہوگا مگر ان سے بھی سلام کلام حدیث میں منع ہے ، *ایاکم و ایاہم لا یضلونکم و لا یفتنونکم* , یہ حکم ان صلح کلیوں کے لئے ہے کہ جو خود بد مذہبی اور کفر پر نہیں ہیں لیکن بد مذہبوں اور اہلِ کفر سے میل جول رکھتے ہیں ایسوں کو صلح کلی فی العمل کہا جاتا ہے! اور جو سب باطل فرقوں کو بھی حق پر مانتے ہیں وہ خارج از اسلام ہیں، مرتد ہیں؛ الحاصل: - اعتقادی یا عملی ہر صلح کلی کے ساتھ سلام و کلام مجالست و نکاح خورد و نوش سب ناجائز ہیں! یعنی اعتقادی صلح کلی سے میل جول کا حکم بھی سخت تر ہے اگرچہ عملی صلح کلی سے بھی میل جول جائز نہیں! واللہ اعلم
 کتبہ
 فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی خطیب و امام رضا نگر، گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا ٢ دسمبر ٢٠٢١ بروز جمعرات



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney