آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

بغیر وضو کے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1896
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بغیر وضو کے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟ 
المستفتی :- رفیع الدین سمنانی 


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب
 فاتحہ کرنے کے لئے وضو کرنا ضروری نہیں لیکن وضو کرلینا مستحب ہے کیوں کہ فاتحہ میں قرآن شریف کی تلاوت کی جاتی ہے اگر چہ بغیر وضو قرآن شریف کی تلاوت درست ہے لیکن وضوکرلینا مستحب ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں زبانی قرآن عظیم پڑھنے کے لئے اور حدیث اور علم دین پڑھنے پڑھانے کے لئے وضو کرنا مستحب ہے (بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ٣٠٢ دعوت اسلامی) اور عون الفتاح شرح نورالایضاح میں ہے کہ قرآن اور حدیث پڑھنے کےلئے حدیث کو بیان کرتے وقت عالم کو درس دیتے وقت وضو کرنا مستحب ہے صفحہ ٧٧
 واللہ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد فرقان برکاتی امجدی ١٢جمادالاول ١٤٤٣ھ ١٧ دسمبر ٢٠٢١ء



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney