آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا گرم پانی سے وضو نہیں ہوتا ہے؟

سوال نمبر 1899
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ گرم پانی سے کیا وضو نہیں ہوتا ہے زید کہتا ہے کہ نہیں ہوتا ہے؟ 
المستفتی۔ حافظ شاداب رضا پورنوی


 وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسٸولہ میں زید کا کہنا غلط ہے، گرم پانی سے وضو کرنا جائز ہے عام حالت میں ہو یا بیماری سے بچنے کے لیۓ۔ البتہ دھوپ سے جوپانی گرم ہو گیا ہو اس سے وضو وغسل مکروہ تنزیہی ہے اس لئے کہ اس پانی کے استعمال سے معاذاللہ احتمال برص ہے۔ سیدی سرکار اعلی حضرت نوراللہ مرقدہ لکھتے ہیں کہ :اتناگرم پانی کہ اچھی طرح ڈالا نہ جاۓ تکمیل سنت نہ کرنے دے مکروہ ہے یوں ہی اتنا سرد اوراگر تکمیل فرض سے مانع ہو تو حرام اور وضو نہ ہوگا
 وفی صحیح البخاری توضأ عمررضی اللہ تعالی عنہ بالحمیم ۔ نیز اوپلوں سے گرم کیاہوا اور بچنابہتردرمختارمیں ہے "وکرہ احمدالمسخن بالنجاسة " دھوپ کا پانی مطلقاً مگر گرم ملک گرم موسم میں جو پانی سونے چاندی کے سوا کسی اوردھات کے برتن میں دھوپ سے گرم ہو جائے وہ جب تک ٹھنڈا نہ ہولے بدن کو کسی طرح پہنچانا نہ چاہئے وضو سے نہ غسل سے نہ پینے سے یہاں تک کہ جو کپڑا اس سے بھیگا ہو جب تک سرد نہ ہو جائے پہننا مناسب نہیں کہ اس پانی کے بدن کو پہنچنے سے معاذاللہ احتمال برص ہے۔ ١ھ
 (ج ١، ص: ٤١٢)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
 کتبہ 
 محمد مدثر جاوید رضوی مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج، بہار



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. معذرت کے ساتھ ۔۔ اعلی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ قول کا حوالہ منسلک فرمائیں ۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney