آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مسجد میں پالتی مار کر بیٹھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1919
السلام عليكم ورحمۃ اللہ برکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علماء دین نماز سے فارغ ہوکر مسجد میں چار زانو ہوکر بیٹھناکیساہے؟ 
(المستفی ظہیر الدین یوپی) 



 وعلیکم السلام ورحمة الله 
وبرکاتہ بسم الله الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب 
نماز سے فارغ ہونے کے بعد مسجد میں پالتی مار کر بیٹھنے میں حرج نہیں ، لیکن بہتر یہ ہے کہ دو زانوں بیٹھے ہاں قبل نماز پالتی مار کر نہیں بیٹھنا چاہیے کہ دوسروں کے لیے جگہ میں تنگی ہو ، چنانچہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : اس طرح نہ بیٹھے کہ دوسروں کے لیے جگہ میں تنگی ہو-
 (بہار شریعت حصہ 16آداب مسجدو قبلہ) 
 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱۹ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney