آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز مغرب کا قعدہ اولی نا کرکے قیام کر لیا تو؟


سوال نمبر 1949

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ امام نماز مغرب میں دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوگیا اور مقتدیوں کے لقمہ دینے کے بعد بیٹھ گیا اور تیسری رکعت میں التحیات کے بعد سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کر لے تو کیا نماز ہوجائے گی؟ 

المستفتی ۔ محمد یوسف نظامی پرانی عید گاہ مسجد نمباہیڑا راجستھان




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

اگر امام واقعی بھول کر مکمل طریقے سے کھڑا ہوگیا بعدہ کسی مقتدی نے لقمہ دیا اور امام واپس قاعدے کی طرف عود کرگیا تو سب کی نماز باطل ہوگٸ اسلیۓ کہ سیدھا کھڑے کے بعد واپس پلٹنا جاٸز نہیں لہٰذا مقتدی کا لقمہ دینا غیر محل میں تھا جوکہ ناجاٸز ہے اس لیے مقتدی کی نماز فاسد ہوگٸ اب اگر امام نے مقتدی کا لقمہ لیا تو امام کی بھی گٸ اور جب امام کی گٸ تو سب کی نماز گٸ 


درمختار مع شامی میں ہے ۔۔۔ 

ان استقام قاٸما لایعود فلوعاد الی القعود تفسد صلاتہ و قیل لاتفسد لکنہ یکون مسیٸا و ھوالاشبہ کما حققہ الکمال و ھوالحق بحراھ ملخصا ردالمحتار میں ہے قولہ ، لکنہ یکون مسیٸا ای و یاثم کما فی الفتح

حوالہ فتاویٰ فیض الرسول ج ١ 

ص ٣٨٤ تا ٨٧

(اے ون آفسیٹ پریس دھلی)


واللہ و رسولہ اعلم 

عبیداللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney