سوال نمبر 1952
السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئ تکبیر پڑھنے والا نہ ہو تو امام کس طرح سے تکبیر کہے جواب عنایت فرمائیں ؟
المستفتی : غلام مرسلین رصْا قادری مرادآباد
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک العزیز الوھاب :
مقتدیوں میں سے اگر کسی شخص کو تکبیر(اقامت) پڑھنی نہیں آتی یا موجودہ مقتدیوں میں کسی بھی شخص کو یاد نہیں تو امام کو چاہئے کہ خود تکبیر کہے اور حی علی الصلوۃ تک پڑھ کر مصلے پر چلا جاۓ اور تکبیر مکمل کرے
جیساکہ حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
کہ "اگر امام نے اِقامت کہی تو قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ کے وقت آگے بڑھ کر مصلّٰی پرچلا جائے"
بہار شریعت جلد اول صفحہ نمبر ۴۷۰ مکتبہ دعوت اسلامی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبــــــــــــــــہ
محمد معراج رضوی سنبھلی براہی
0 تبصرے