آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شوہر کو بیوی کی خواہش تو کس طرح بلائے؟


سوال نمبر 1956

 السلام عليكم ورحمۃ اللہ برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ شوہر کو اگر بیوی کی خواہش ہو اور وہ گھر والوں کے ساتھ بیوی بیٹھی ہو تو اسے کس طرح بلائے؟ اور اگر گھر کے اندر بلاکر  سب کے سامنے دروازہ بند کرلے توکیاحکم ہے؟

المستفیہ: گلناز فاطمہ



وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

شوہر کو اگر بیوی کی خواہش ہو اور وہ گھر والوں کے ساتھ بیٹھی ہو تو اس کو کسی بہانے سے بلا لے یا اشارے سے بلا لے

مثلاً پانی لینے یا کسی اور بہانے سے بلا لے!

اب بیوی پر لازم ہے کہ شوہر کے بلانے پر حاضر ہو جائے

حدیث شریف میں ہے 

وعن طلق بن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إذا الرجل دعا زوجته لحاجته فلتأته وإن كانت على التنور " . رواه الترمذي

حضرت طلق ابن علی سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں  رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب مرد اپنی بیوی کو اپنی ضرورت کے لیے بلائے  تو وہ فورًا اس کے پاس آئے اگرچہ تنور پر ہو(ترمذی)

مشکوۃ المصابیح مترجم جلد دوم صفحہ ١٠

 بیوی کو گھر کے اندر بلاکر سب کے سامنے دروازہ بند کر لینا کہ سب کو معلوم ہوجائے کہ وطی کرنے جا رہا ہے ایسا کرنا مکروہ ہے! 

حضور صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں 

کہ باندی کا ہاتھ پکڑ کر مکان کے اندر لے گیا اور دروازہ بند کر لیا اور لوگوں کو معلوم ہوگیا کہ وطی کرنے کے لیے ایسا کیا ہے تو مکروہ ہے 

یوں ہی سوت کے سامنے بی بی سے وطی کرنا مکروہ ہے

بہار شریعت جلد سوم حصہ شانزدہم (١٦)صفحہ ٤٤٤


لہٰذا زوجین کو چاہیے کہ اگر کوئی نہ ہو تو دروازہ فوراً بند کرلیں اور اگر کوئی ہو تو تھوڑی دیر صبر کریں! یا پھر کچھ پرائیویٹ کام یا تنہائی میں گفتگو کا بہانہ کرلیں!

 

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم بالصواب


کتبہ

محمد عمران قادری نظامی تنویری عفی عنہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney