آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر 1959

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کیا کی ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ 

المستفتی:-  محمد آفاق لکھیم پوری



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ داہنے ہاتھ کی کلمہ کی انگلی سے شروع کرے اور چھنگلیا پر ختم کرے پھر بائیں ہاتھ کی چھنگلیا سے شروع کرکے انگوٹھے پر ختم کرکے اخیر میں داہنے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹے،

اور پاؤں کے ناخن کاٹنے میں کوئی ترتیب منقول نہیں بہتر یہ ہے کہ داہنے پاؤں کی چھنگلیا سے شروع کرکے انگوٹھے پر ختم کر دے پھر بائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کرکے چھنگلیا پر ختم کرے !

جیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ دہنے ہاتھ کی کلمہ کی انگلی سے شروع کرے اور چھنگلیا پر ختم کرے پھر بائیں کی چھنگلیا سے شروع کرکے انگوٹھے پر ختم کرے ۔ اس کے بعد دہنے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن ترشوائے، اس صورت میں دہنے ہی ہاتھ سے شروع ہوا اور دہنے ہی ہاتھ پر ختم بھی ہوا، اعلی حضرت قبلہ قدس سرہ کا بھی یہی معمول تھا اور یہ فقیر بھی اسی پر عمل کرتا ہے ۔

پاؤں کے ناخن کاٹنے میں کوئی ترتیب منقول نہیں بہتر یہ ہے کہ پاؤں کی انگلی میں خلال کرنے کی جو ترتیب ہے اسی ترتیب سے ناخن ترشوائے یعنی  دہنے پاؤں کی چھنگلیا سے شروع کرکے انگوٹھے پر ختم کرے پھر بائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کرکے چھنگلیا پر ختم کرے۔ 

(بہار بہار شریعت جلد سوم حصہ شانزدہم (١٦) ص: ٥٨٣،٥٨٤ حجامت بنوانے اور ناخن ترشوانے کا بیان )


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney