کیا مٹی دینے کے بعد ہاتھ دھونا ضروری ہے؟


سوال نمبر 1960

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص قبرستان میں مٹی دینے جائے تو مٹی دینے کے بعد گھر پہنچنے سے پہلے ہاتھ پاؤں دھولے بغیر ہاتھ پاؤں دھوۓ گھر میں داخل نہیں ہونا چاہئے

لوگوں کا یہ کہنا کیسا ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟ 

المستفتی محشر رضا



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

مٹی دینے کے بعد بغیر ہاتھ پاؤں دھوئے گھر میں داخل ہونا جائز و درست ہے اسلئے کہ مٹی دینے کے بعد ہاتھ پاؤں دھونا لازم و ضروری نہیں ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بغیر ہاتھ پاؤں دھوئے گھر میں داخل ہونا نہیں  چاہئے یہ بے اصل بات ہے ۔

حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہاتھ میں جو مٹی لگی ہے جھاڑ دیں یا دھو ڈالیں اختیار ہے۔ *(بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٧٤٥، قبر و دفن کا بیان مسئلہ ١٨)*


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاءاللہ بہت خوب شاندار جواب
    جزاکم اللّٰہ خیراً کثیرا 🌹💫

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney