نکاح کرکے رخصتی نا کرانے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر 2003

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

 علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کیا نکاح کر کے دو یا تین سال تک رخصتی نہ کی تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ 

المستفتی۔ محمد صابر رضا بیلباڑی کشن گنج بہار



وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

نکاح کرکے دو یا تین سال تک رخصتی نہ لینے سے نکاح نہیں ٹوٹے گا جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ دو یا تین سال تک جو رخصتی نہ لینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے وہ جہالت پر ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے نکاح فرمایا تھا اس وقت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر چھ سال کی تھی اور جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس وقت آپ رضی اللہ تعالی عنھا کی عمر نو سال کی تھی !

مدارج النبوت میں ہے : حضور نبی اکرم صل اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے سیدہ عائشہ اور سیدہ سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نکاح فرمایا تھا تو اس وقت حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر شریف چھ سال کی تھی 

اور جب رخصتی (یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں) اس دن نو سال کی تھی۔

(ماخوذ مدارج النبوت دوم صفحہ ١٠٢ ، شبیر برادرز)


مذکورہ حوالہ سے معلوم ہوا کہ نکاح کرکے دو یا تین سال بعد رخصتی لینے سے نکاح نہیں ٹوٹٹا 



واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney