مہوکا پرندہ کھانا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2012

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مہوکھا(مہوکا) جسے ون مہوکھا بھی کہتے ہیں جو ایک پرندہ ہے اس کا کھانا درست ہے کہ نہیں رہنمائی فرمائیں کرم ہوگا؟

سائل: محمد عثمان قادری 



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب

مذکورہ سوال میں جس پرندے کو معلوم کیا گیا ہے اس کا کھانا جائز و حلال ہے مذکورہ پرندے کو اکثر جگہ الگ الگ نام سے پکارا جاتا ہے جیسے ،مہوکا،کھر مہوا،مہوکھا،موکھ،وغیرہ 


حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں 

"غراب ابقع یعنی کوا جو مردار کھاتا ہے حرام ہے۔ اور مہو کا کہ یہ بھی کوے سے ملتا جلتا ایک جانور (پرندہ) ہوتا ہے حلال ہے"


(بہار شریعت جلد سوم صفحہ ۳۲۴ مکتبہ دعوت اسلامی)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبــــــــــــــــہ 

محمد معراج رضوی براہی سنبھل







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney