کیا خطبہ نکاح پڑھنا ضروری ہے؟


سوال نمبر 2034

 السلام علیکم ورحمة اللہ

کیا نکاح میں خطبہ نکاح پڑھنا ضروری ہے اگر نہیں پڑھا تو کوئی حرج ہے کیا ؟

المستفتی :- قاسم رضا پیلی بھیتی



وعلیکم السلام ورحمة اللہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب

نکاح میں جو خطبہ پڑھا جاتا ہے اس کا پڑھنا کوئی فرض و واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔ اور مستحب کام کو چھوڑنے سے نکاح میں کوئی فرق لازم نہ آئے گا مگر ایسا نہیں کرنا چاہئے !

حضور صدرالشریعہ نکاح میں کن امور کا کرنا مستحب ہے اسے گناتے ہوئے لکھتے ہیں کہ نکاح سے پہلے خطبہ پڑھنا، کوئی سا خطبہ ہو اور بہتر وہ ہے جو حدیث میں وارد ہوا 

(بہار شریعت جلد دوم حصہ ہفتم صفحہ ٥ ، نکاح کا بیان)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney