خطبہ جمعہ غلطی ہو جائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

 

سوال نمبر 2051

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہے علمائے کرام اس مسئلہ میں کی جمعہ کا خطبہ پڑھنے میں غلطی ہو جائے تو نماز ھوگی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں

المستفتی ۔محمد نوشاد عالم اسلامپور بنارس up




وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں نماز ہوجائے گی جبکہ ذکر الٰہی پایا گیا ہو، اگرچہ صرف ایک بار الحمد للہ کہا ہو۔

کیونکہ خطبہ ذکر الٰہی کا نام ہے اگرچہ صرف ایک بار اَلْحَمْدُ للہ یا سُبْحٰنَ اللہ یا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہا اسی قدر سے فرض ادا ہوگیا مگر اتنے ہی پر اکتفا کرنا مکروہ ہے۔ 

(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۷۲ جمعہ کا بیان) 

اور نورالایضاح مع مراقی الفلاح باب الجمعہ میں ہے 

وصح الاقتصار فی خطبة الجمعه علی نحو تسبیحة او تحمیدة مع الکراھة۔


واللہ تعالیٰ اعلم 

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۵ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری 

۱۹ مارچ ۲۰۲۲ عیسوی شنبه







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney