ماہ رمضان، رات میں ہمبستری کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2078

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان شریف کوئی شخص رات میں اپنے بیوی کے ساتھ ہمبستری کیا تو کیا حکم ہے؟ 

المستفتی۔ حبیب رضا قادری




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

کچھ حکم نہ لگے گا اسلئے کہ رمضان المبارک کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ہمبستری کرنا حلال ہے 

اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے " اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىٕكُمْؕ "

 ترجمہ کنزالایمان:- روزوں کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمارے لئے حلال ہوا 

(سورة البقرة، آیت ١٨٧)

اور حضور صدرالشریعہ لکھتے ہیں کہ بھولے سے جماع کر رہا تھا یاد آتے ہی الگ ہو گیا یا صبح صادق سے بیشتر جماع میں مشغول تھا صبح ہوتے ہی جدا ہو گیا روزہ نہ گیا۔۔۔۔ 

(بہار شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ ٣٨٣)



واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کوئی نابالغ بچے کے پیچھے نماز تراویح پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں
    المستفی محمد تحسین رضا جئے نگر مدھوبنی بہار

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney