خاتون جنت کو غسل میت کس نے دیا تھا؟

سوال نمبر 2079

 السلام علیکم و رحمۃ الله و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ خاتون جنت رضی اللہ تعالٰی عنہا کو غسلِ میت کس نے دیا تھا؟

المستفتی :- غلام سمنانی گونڈہ



وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب

ایک قول کے مطابق سیدہ طیبہ طاہرہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہا کو وصال فرمانے کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی پیاری زوجہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے غسل دیا 


جیسا کہ حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جناب فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کو حضرت اسماء بنت عمیس زوجہ حضرت ابو بکر صدیق نے غسل دیا ان کے ساتھ مدد کے لئے حضرت بیبی سلمی موجود تھیں 


( مرأۃ المناجیح جلد ہشتم صفحہ ٣٩٣ )

  واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

محمد فرقان برکاتی امجدی 

٤ رمضان المبارک ١٤٤٣ ھ

٦ اپریل ٢٠٢٢ ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney