کیا ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


 سوال نمبر 2082

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ 

علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ کیا غیر نماز میں قہقہہ لگانے سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی :- رفیع الدین سمنانی سنت کبیر نگر




وعلیکم السلام ورحمۃ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

نماز کے باہر قہقہہ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا اگرچہ عوام میں مشہور ہو کہ یہ محض بے اصل بات ہے۔

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر نماز کے اندر سوتے میں یا نماز جنازہ یا سجدہ تلاوت میں قہقہہ لگایا تو وضو نہیں جائے گا۔

 (بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ٣٠٨، وضو کا بیان)


البتہ خارج نماز میں قہقہہ لگانے کے بعد وضو کر لینا مستحب ہے 

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney