چھوٹے بچوں کو قرآن چھونا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2083

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نابالغ بچوں کا بغیر وضو قرآن چھونا اور پڑھنا کیسا ہے؟

المستفتی۔ سرفراز احمد ۔ بھیونڈی




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب

 نابالغ بچوں کا بغیر وضو قرآن پڑھنا یا چھونا جائز و درست ہے، اسلئے کہ نابالغ پر وضو کرنا فرض نہیں لیکن ان سے وضو کروا لینا چاہئے تاکہ عادت ہوجائے اور وضو کرنا بھی آجائے!

حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ نابالغ پر وضو فرض نہیں مگر ان سے وضو کرانا چاہئے تاکہ عادت ہو اور وضو کرنا آجائے اور مسائل وضو سے آگاہ ہو جائے۔ 

(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ٣٠٢ ، وضو کا بیان )



واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney