حج میں کتنے واجبات ہیں؟


سوال نمبر 2088

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ حج کے کتنے ارکان ہیں اور اس کے واجبات کتنے ہیں؟

(سائل:سفیان رضا،ممبئی)



وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

باسمہ تعالی وتقدس الجواب:

حج کے دو ارکان ہیں، جس میں سے ایک رکن وقوف عرفہ ہے جبکہ دوسرا رکن طواف زیارت ہے۔چنانچہ علامہ علاء الدین ابی بکر بن کاسانی حنفی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:

وَأَمَّا رُكْنُ الْحَجِّ فَشَيْئَانِ: أَحَدُهُمَا. الْوُقُوفُ بِعَرَفَةَ وَهُوَ الرُّكْنُ الْأَصْلِيُّ لِلْحَجِّ، وَالثَّانِي طَوَافُ الزِّيَارَةِ۔(بدائع الصنائع،125/2)

   اور حج کے واجبات اٹھائیس ہیں۔ اور ان سب کو یہاں ذکر کرنا چونکہ طوالت کا سبب بنے گا، لہٰذا تفصیل کیلئے بہار شریعت کے حصہ ششم سے صفحہ1048 تا 1050 کا مطالعہ فرمائیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ:محمد اسامہ قادری

پاکستان،کراچی

بدھ،12/شعبان المعظم،1443ھ۔16/مارچ،2022ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney