• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

20 ذوالقعدة بروز سوموار 1446ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہوموراثتسسر کی جائیداد میں، بیوہ بہو ترکہ پائے گی یا نہیں؟

سسر کی جائیداد میں، بیوہ بہو ترکہ پائے گی یا نہیں؟

SRRazmi جون 07, 2022 وراثت


سوال نمبر 2130

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ خالد کے سات بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جن میں ایک بیٹا اپنے والد خالد کی موجودگی میں انتقال کرگیا، اس مرحوم بیٹے کی بیوی نے بعدِ عدت اپنے دیور یعنی اس مرحوم کے بھائی سے شادی کرلی، اب دریافت یہ کرنا ہے کہ اس مرحوم کی بیوی کو وراثت میں کتنا حصہ ملے گا؟ از روئے شرع مطلع فرمائیں، نوازش ہوگی۔

(سائل:محمد زاہد، مظفر پور، بہار)




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:

 صورتِ مسئولہ میں مرحوم بیٹے کی بیوہ کا اپنے سسر کی جائیداد میں کوئی حق نہیں ہے۔چنانچہ امام احمد رضا خان حنفی متوفی١٣٤٠ھ لکھتے ہیں::داماد یا خُسر(سسر) ہونا اصلاً کوئی حق وراثت ثابت نہیں کرسکتا خواہ دیگر ورثاء موجود ہوں یا نہ ہوں ہاں اگر اور رشتہ ہے تو اس کے ذریعہ سے وراثت ممکن ہے مثلاً داماد بھتیجا ہے خسر چچا ہے تواس وجہ سے باہم وراثت ممکن ہے ایک شخص مرے اور دو وارث چھوڑے ایک دختر اور ایک بھتیجا کہ وہی اس کا داماد ہے تو داماد بوجہ برادر زادگی

(یعنی بھائی کا بیٹا ہونے کی وجہ سے) 

نصف مال پائے گا اور اگر اجنبی ہے تو کُل مال دختر(یعنی،بیٹی) کو ملے گا داماد کا کچھ نہیں۔

(فتاوی رضویہ،کتاب الفرائض،٣٣١/٢٦)

   اور اِسی طرح مرحوم کی زندگی میں انتقال کرنے والے بیٹے کا بھی اپنے والد کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہے، کیونکہ مستحقِ وراثت ہونے کیلئے ضروری ہے کہ وارث اپنے مُورِث کی وفات کے وقت زندہ ہو۔چنانچہ علامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی۱۲۵۲ھ لکھتے ہیں:وشروطہ ثلاثۃ۔۔۔وجود وارثہ عند موتہ حیاً حقیقۃ او تقدیراً کالحمل۔ 

(رد المحتار،کتاب الفرائض،ص۴۲۰۰)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:

محمد اُسامہ قادری

پاکستان، کراچی

منگل، ٧/ذو القعدة،١٤٤٣ھ۔٧/جون،٢٠٢٢ء




Join our WhatsApp Channel


ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

معاونین مسائل شرعیہ

گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5252172

مشہور اشاعتیں

جے ہند بولنا کیسا ہے نیز بولنے والے پر کیا حکم ہے؟

کتا کاٹے ہوئے جانور کے قربانی کا شرعی حکم

بانجھ بکری کی قربانی کرنا کیسا

جانور کےکان میں سوراخ ہوتوقربانی کاکیاحکم ہے؟

جاندار کی تصویر والی شرٹ پہنے تو باقیوں کی نماز کا حکم

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان