قربانی تین ہی دن کیوں ہے؟


سوال نمبر 2161

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ قربانی تین ہی دن ہے؟

سائل:-  فقیر رضوی سدھارتھ نگر




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب

جی ہاں قربانی تین دن ہے یعنی دسویں ذی الحجہ کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے !

بحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے

"ووقتها ثلاثة أيام أولها أفضلها ويجوز الذبح في لياليها إلا أنه يكره لاحتمال الغلط في الظلمة  وأيام النحر ثلاثة ۔" (جلد ٨ صفحہ ٢٠٠)


حاشية رد المحتار على الدر المختار۔ جلد ٦ صفحہ ٣١٦ پر ہے

" قوله ( أفضلها أولها ) ثم الثاني ثم الثالث كما في القهستاني عن السراجية "۔

اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ قربانی کا وقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے یعنی تین دن ، دو راتیں اور ان دنوں کو ایام نحر کہتے ہیں اور گیارہ سے تیرہ تک تین دنوں کو ایام تشریق کہتے ہیں لہذا بیچ کے دو دن ایام نحر و ایام تشریق دونوں ہیں اور پہلا دن یعنی دسو میں ذی الحجہ صرف یوم النحر ہے اور پچھلا دن یعنی تیرہویں ذی الحجہ صرف یوم التشریق ہے ۔(در مختار وغیرہ) 

(بہار شریعت جلد سوم حصہ پانزدہم صفحہ ٣٣٦، قربانی کا بیان )


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney