حکومت کو دھوکا دیکر حکومتی مدد لینا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2183

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں

کہ گورنمنٹ کی طرف سے بیت الخلاء کیلٸے ان لوگوں کو روپئے ملتےہیں جو بیت الخلاء بناچکےہیں 

لیکن کچھ لوگ جنھوں نے بیت الخلاء نہیں بنایاہے 

روپےحاصل کرنےکیلٸے دوسرےکے بیت الخلاء کافوٹو گاٶں کے ممبر کو یہ کہکر دے دیتے ہیں کہ سب تو ممبرکے ہاتھ میں ہے وہ جسکو چاہے دلادے

اوراس طرح ممبرصاحب کچھ لوگوں کو روپےدلابھی دیتےہیں

عرض یہ کرنا ہے کہ اس طرح روپے لینا کیسا ہے

المستفتی صابرحسین پورنوی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم الرحمن الرحیم الرحیم 

 الجواب بعون الملک الوھاب 

 کسی اور کے بیت الخلاء کو دکھاکر پیسہ لینا ناجائز و گناہ ہے اسلئے کہ کسی اور کے بیت الخلاء کو دکھاکر گورمنٹ سے پیسہ لینا گویا گورمنٹ کو دھوکہ دینا ہوا جوکہ شریعت میں جائز نہیں !

جیسا کہ حدیث پاک میں ہے 

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَإِذَا هُوَ مَغْشُوشٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ 


حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو غلہ فروخت کر رہا تھا۔ آپ نے اس (غلے) میں ہاتھ ڈالا تو معلوم ہوا کہ اس میں دھوکا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو دھوکا دے، وہ ہم میں سے نہیں۔

 (سنن ابن ماجہ کتاب التجارت صفحہ ٧٤٩)


قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا»:


 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ 

(صحیح مسلم حدیث ١٠١)


اور حضور سیدی سرکار  اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں 

غدر و بدعہدی مطلقاً سب سے حرام ہے ــ مسلم ہو یا کافر ذمی ہو یا حربی مستامن ہو یا غیر مستامن اصلی ہو یا مرتد ۔

ہدایہ و فتح القدیر وغیرہما میں ہے " لان مالھم غیر معصوم فبای طریق اخذہ المسلم اخذ مالا مباحامالم یکن غدر" کیونکہ ان کا مال معصوم نہیں اسے مسلمان جس طریق سے بھی حاصل کرلے وہ مال مباح ہوگا ــ مگرشرط یہ ہے کہ دھوکا نہ ہو ـ

(فتاوی رضویہ جلد ۱٤ صفحہ ۱٤٠ رضا فاونڈیشن لاہور )


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار 

۴/ محرم ۱۴۴۴ھ

۳/ اگست ۲۰۲۲ء

دن: بدھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney