قیامت کے دن کیا عالمہ بھی شفاعت کریں گی ؟

سوال نمبر 2210

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ ومغفرتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہے کہ قیامت کے دن علماء کو شفاعت کی اجازت ہوگی تو کیا عالمہ کو بھی شفا عت کی اجازت ہوگی؟ قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب عطا کریں نوازش ہوگی،

سائل :ابصار رضا رضوی بہار

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب

جی ہاں قیامت کے دن بلا شبہ عالمہ بھی شفاعت کریں گی عالم کی طرح اللہ تعالی کے حکم سے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے " لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا " کوئی نہ بول سکے گا (اسکی رعب و جلال سے)  مگر جسے رحمن نے اذن دیا (کلام یا شفاعت کا) اور اس نے ٹھیک بات کہی.( سورةالنبا آیت ٣٨)


 اور حدیث پاک میں ہے عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رضی الله عنه مرفاعا يَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الْعُلَمَاءُ، ثُمَّ الشُّهَدَاءُ.(شعب الایمان جلد دوم صفحہ ٢٦٥ مکتبہ دارالکتب العلمیة بیروت )


دوسری حدیث پاک میں عن جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ رضی الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم: يُبْعَثُ الْعَالِمُ وَالْعَابِدُ. فَيُقَالُ لِلْعَابِدِ: ادْخُلُ الْجَنَّةَ. وَيُقَالُ لِلْعَالِمِ: اثْبُتْ حَتَّی تَشْفَعَ لِلنَّاسِ بِمَا أَحْسَنْتَ أَدَبَهُمْ.حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عالم اور عابد کو (روزِ قیامت) اٹھایا جائے گا۔ عابد سے کہا جائے گا: تو جنت میں داخل ہوجا۔ اور عالم سے کہا جائے گا: ٹھہر جا حتی کہ تو لوگوں کی اچھی تربیت کے بدلے اُن کی سفارش کرے۔ (شعب الایمان جلد دوم صفحہ ٢٦٨، مکتبہ دارالکتب العلمیة بیروت )

نوٹ:-  یہاں مذکر کا ذکر ہے تو اس سے مراد یہ نہیں کہ عالمہ مؤنث ہے تو اسکو شفاعت کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہےـ  وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱرْكَعُواْ مَعَ ٱلرَّٰكِعِينَ " ان حکموں میں مذکر کا صیغہ استعمال تو کیا گیا ہے مگر مؤنث بھی شامل ہیں ـ اور اگر یہاں مذکر ہی مراد ہوتا تو پھر عورتوں کو نماز زکوة کا حکم نیز سرکار علیہ السلام کے زمانے میں عورتیں بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھتی تھیں اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرتی تھیں جس سے یہ ثابت ہوا کہ عالم کے ساتھ عالمہ بھی داخل ہیں لھذا عالم و عالمہ دونوں کو ان شآءاللہ شفاعت کا اذن ملے گا ـ واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار



تصدیقات

خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ


خلیفہ حضور ارشد ملت حضرت علامہ مفتی محمد ابراہیم خان امجدی صاحب قبلہ


ابو صدف محمد صادق رضا پورنیہ بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney