افیون کھاناکیساہے؟

 (سوال نمبر2250)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ افیون کھانا کیسا ہے ؟
المستفتی ، غلام رسول رضوی جودھ پور راجستھان

الجواب :افیون کھانا ناجائز ہے ،ہاں اگر بطور دوا قلیل مقدار میں استعمال کرنا کہ جس سے ہوش و حواس میں کوئی فرق محسوس نہ ہو تو جائز ہے
اور افیون کی تجارت کرنا بھی جائز ہے بشرطیکہ ایسا شخص نہ ہو جو نشہ کی غرض سے حاصل کرکے کھاتا ہو کہ یہ گناہ پر مدد کرنا ہوا جو کہ ممنوع ہے حضور اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں" ما اسکر کثیرہ فقلیله حرام ، میں صرف مسکرات مائعہ مراد ہیں جن کانشہ لانا ان کے سیال کرنے سے ہوتاہے ورنہ مشک و عنبر و زعفران بھی مطلقًاحرام ونجس ہوجائیں کہ حد سے زیادہ ان کاکھانا بھی نشہ لاتاہے "( فتاوی رضویہ جلد ٢٥ صفحہ ٢٠٨ مکتبہ لاہور )

فتاوی امجدیہ میں ہےافیون کھانا نا جائز ہے ،مگر جبکہ کسی دوا وغیرہ میں اتنی قلیل ملائ گئی کہ اس دوا کے کھانے سے حواس پراثر نہ پڑے تو جائز ہے، حدیث میں ہے، نھی رسول اللہ تعالى صلى الله عليه وسلم من كل مسكر و مفتر ، افیون شراب کی طرح نجس و ناپاک نہیں ، لہذا اس کا لیپ وغیرہ کرنا جائز، اکثر آشوب چشم میں اس کا ضماد آنکھوں پرلگاتے ہیں، اور یہ لگا نا جائز اسی حالت میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ لہذا اسکی بیع وشرا جائز ہے، البتہ اس کی بیع ایسے شخص سے کر ناجو اسے ناجائز طور پر کھاتا ہو۔ ممنوع ہے کہ یہ معصیت پر اعانت ہے ,(جلد سوم صفحہ ١٨٢، تا،١٨٣ مکتبہ امجدیہ دھلی)(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح میں ہے۔

" نشہ آور چیز خواہ خشک ہو جیسے بھنگ چرس افیون یا پتلی جیسے شراب تاڑی وغیرہ سب حرام ہیں اس پر تمام امت کااجماع ہے۔اختلاف اس میں ہے کہ شراب انگوری کے علاوہ دوسری شرابیں حد نشہ سے کم پینا حرام ہے یا نہیں،اس پر بھی اتفاق ہے کہ افیون،بھنگ،چرس وغیرہ خشک نشہ آور چیزیں دواء استعمال کی جاسکتی ہیں جب کہ نشہ نہ دیں،بعض معجونوں میں افیون پڑتی ہے۔(جلد ٦صفحہ  ١٨٦ مکتبہ ادبی دنیا دھلی)

بہار شریعت میں ہےافیون وغیرہ جس کا کھانا ناجائز ہے، ایسوں   کے ہاتھ فروخت کرنا جو کھاتے ہوں   ناجائز ہے کہ اس میں   گناہ پر اِعانت (مدد) ہے۔(جلد سوم صفحہ ٤٨١۔ مکتبہ دعوت اسلامی)

ایسا ہی فتاوی فیض الرسول ,٦٧١/٢ /اور فتاوی فقیہ ملت ،٣٠٩/٢/اور فتاوی علیمیہ ١١٩/٣, میں ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معراج رضوی براہی سنبھل یوپی الھند
٣ ربیع الاول ١٤٤٤ ھجری

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney