مندر کے لئے زمین دی تو کیا حکم ہے؟

(سوال نمبر2259 )

 الاستفتاء:- السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے حق دریں مسئلہ کہ زید مسلمان ہے پھر بھی اس نے کچھ زمین مندر کی تعمیر کے لئے دی ہے ووٹ حاصل کرنے کے لئے چونکہ وہ الیکشن میں کھڑا ہوا ہے وہ مسلمان رہے گا یا نہیں اور اس پر شریعت کا کیا حکم لاگو ہوتا ہے برائے مہربانی مفصل جواب عنایت فرمائیں ، المستفتی محمد عابد کشنگنج بہار) 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب مندر کے لیے زمین دینا کفر ہے  کیونکہ زمین دینا کفر پر راضی ہونے کی دلیل ہے، فتاویٰ عالمگیری وفتاوی شامی وغیرہ میں ہے  "الرضا بالکفر کفر" یعنی کفر پر راضی رہنا کفر ہے،  لہذا شخص مذکور پر توبہ تجدید ایمان لازم ہے بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی  اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو اس کا بائیکاٹ کردیا جائے ، 
جو لوگوں بائیکاٹ نہیں کریں گے گنہگار ہوں گے 
نیز ارشادِ باری تعالیٰ ہے:وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ۔ اگر تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ (القرآن الکریم ۶/ ۶۸)والله تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۴ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۱ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز شنبہ








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney