بیوی کی زکوۃ شوہر اداکرسکتاہے؟

 سوال نمبر 2283

الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اِس مسئلہ میں کہ بیوی پر زکوٰۃ فرض ہے لیکن وہ ادا نہیں کرتی شوہر کا کہنا ہے کہ کیا وہ زکوٰۃ میں اپنی طرف سے ادا کرسکتا ہوں؟ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔
(سائل:از انڈیا)
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:جبکہ بیوی کی اجازت ہو تو شوہر اس کی طرف سے زکوٰة ادا کرسکتا ہے اِس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اِس صورت میں بیوی کو دوبارہ زکوٰة نہیں دینی ہوگی۔چنانچہ علامہ سراج الدین ابو محمد علی بن عثمان حنفی متوفی٥٦٩ھ لکھتے ہیں:من ادی زکاة مال غیرہ من مال نفسہ بامر من علیہ الزکاة جاز، بخلاف ما اذا ادی بغیر امرہ ثم اجاز۔
(الفتاوی السراجیة،ص١٤٦)
یعنی،جو شخص کسی دوسرے کے مال کی زکوٰة اپنے مال کے ذریعے اس کی اجازت سے ادا کرے جس پر زکوٰة واجب ہو تو زکوٰة ادا ہوجائے گی اور اگر بغیر اس کی اجازت کے زکوٰة دی تو ادا نہ ہوگی اگرچہ بعد میں وہ اسے جائز قرار دے دے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
جمعہ،٢٤/ربیع الاول،١٤٤٤ھ۔٢١/اکتوبر،٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney