حضرت اویس قرنی کے والد کانام کیاتھا؟

سوال نمبر 2285

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے والد کا نام کیا ہے؟
(سائل:حافظ نوشاد رضا، انڈیا)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے والد کا نام عامر تھا۔چنانچہ علامہ ابن حجر عسقلانی شافعی متوفی٨٥٢ھ لکھتے ہیں:اویس بن عامر القرنی، سید التابعین، قتل بصفین۔(تقریب التھذیب،ص١٠٢)
یعنی،اویس بن عامر قرنی تابعین کے سردار ہیں، اور آپ جنگ صِفّین میں شہید کئے گئے تھے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
منگل،٢١/ربیع الاول،١٤٤٤ھ۔١٨/اکتوبر،٢٠٢٢ء


مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney