حضور علیہ السلام نے پہلے کس کا.دودھ نوش فرمایا؟

(سوال نمبر 2298)


 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سب سے پہلے کس عورت نے دودھ پیلا یا ہے.
مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں عین نوازش ہوگی.
المستفتی۔ محمد کتاب الدین امجدی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم و سلم نے سب سے پہلے ابو لہب کی باندی ثویبہ کا دودھ نوش فرمایا ہے !
جیسا کہ سیرت مصطفی میں ہے۔ سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو لہب کی لونڈی حضرت ثویبہ کا دودھ نوش فرمایا (سیرت مصطفی صفحہ ٧٣، مکتبة المدینه دعوت اسلامی )
مدارج النبوت میں ہے۔ جس نے سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا وہ ابو لہب کی باندی ثویبہ (بضم ثاء وفتح واؤ و سکون یا)   تھی (جلد دوم صفحہ ٣٥، شبیر برادرز )
واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ 
محمد مدثر جاوید رضوی 
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 
ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney