سورہ فاتحہ میں اهدناالصراط المستقیم چھوڑ دیں تو نماز ہوگی یا نہیں؟

 (سوال نمبر 2336)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 الاستفتاء:سوال ہے اگر امام نماز میں سورہ فاتحہ میں اهدناالصراط المستقیم چھوڑ دیں تو نماز ہوگی یا نہیں؟حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

(سائل محمد شمشیر رضا سیوان بہار) 

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

 الجواب نماز میں مکمل سورہ فاتحہ پڑھنا واجبات نماز میں سےہے حضرتِ صدرالشریعہ علامہ مفتی امجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتےہیں: الحمدپڑھنا یعنی اس کی ساتوں آیتیں کہ  ہرایک آیت مستقل واجب ہے ان میں ایک آیت بلکہ ایک لفظ کاترک بھی ترک واجب ہے(بہارشریعت حصہ سوم صفحہ۵۱۷ ) 

لہذا اگر امام نے بھول کر اھدنا الصراط المستقیم چھوڑ دیا تو آخر میں سجدہ سہو کرلے نماز ہوجائے گی اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز کا اعادہ واجب ہے ،والله تعالیٰ اعلم 

کتــــــــبہ

محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 

۱ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری

۲۵ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ


مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney