مرید ہونے کے لیے بالغ ہونا ضروری ہے

 (سوال نمبر 2338)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ مرید ہونے کے لیے بالغ ہونا ضروری ہے یا نابالغ بچہ بھی مرید بن سکتا ہے؟

برائے کرم جواب عنایت فرمائیں

المستفتی:-  محمد رضوان رضا سورت

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

 نابالغ بچہ جو سمجھدار ہو پیری مریدی کے متعلق جانتا ہو تو اگرچہ نابالغ ہو وہ بھی مرید ہو سکتا ہے، مرید ہونے کے لئے بالغ ہونا ضروری نہیں !

حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ اگر کسی شخص نے نابالغی میں اپنے ولی کی اجازت کے بغیر بیعت کرلی تو کیا اس طرح بیعت درست ہوگی ؟

تو آپ علیہ الرحمہ اس سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ بیعت درست ہوگی جبکہ جامع شرائط شیخ سے بیعت کی ہو کہ اس میں نابالغ کا صلاح و نفع ہے اور نابالغ لا ایسا تصرف  حق جواز رکھتا ہے۔ لہذا شرعا یہ بیعت جائز ہوگی (فتاوی تاج الشریعہ جلد دوم صفحہ 17، کتاب العقائد، مرکز الدراسات الاسلامیة جامعة الرضا مرکز نگر، متھرا پور، بریلی شریف یوپی)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار


مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney