نماز جنازہ میں کتنی صفیں ہونی چاہیے؟

 سوال نمبر2353

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت والجماعت اس مسئلہ کے بارے میں جنازے کی نماز میں کتنی صفیں ہونی چاہیے امام کو چھوڑ کے محمد نوشاد رضا نوری ارریہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجوا بعون الملک الوہاب
 طاق جتنی صف چاہیں بناسکتے ہیں مگر تین صف بہتر ہے جیسا کہ حدیث پاک  میں تین صف کی فضیلت ہے جیساکہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فتاویٰ رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں "ما من مؤمن  یموت فیصلی علیہ امۃ من المسلمین یبلغون أن یکونوا ثلٰثۃ صفوف الا غفرلہ " 
جس مسلمان کے جنازے پر مسلمانوں کا ایک گروہ کہ تین صف کی مقدار کو پہنچا ہو نماز پڑھے اس کی مغفرت ہوجائے گی 
ترمذی کی روایت میں ہے 
من صلی علیہ ثلثۃ صفوف اوجب 
جس پر تین صفیں نماز پڑھیں اس کے لئے جنت واجب ہوگئ "اھ 
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 9 ص 311 رضا فاؤنڈیشن )
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں  " بہتر یہ ہے کہ نماز جنازہ میں تین صفیں کریں کہ حدیث میں ہے جس کی نماز جنازہ میں تین صفوں نے پڑھی اس کی مغفرت ہوجائے گی " اھ 
(بہار  شریعت ج 1 ح 4 ص 835 مسئلہ 4  نماز جنازہ کا بیان مکتبہ دعوت اسلامی )
واللہ اعلم بالصواب 
محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney