کیا مردہ کو ثواب ملتاہے؟

سوال نمبر 2362

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 
کیافرماتےہیں علماۓکرام اس مسئلہ میں کہ مرحومین کےنام جوکچھ پڑھ کر ایصال ثواب کیا جاتا ہے اس کا ثواب مرحومین کو پہونچتاہے مگر پڑھنے والے کو بھی اس کا اجروثواب ملتا ہے یا نہیں ؟ 
بینواوتوجروا ۔ 
المستفتی 
غلام معین الدین قادری بلرامپور  
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 
الجواب۔بعون الملک الوھاب  ۔ 
بیشک پڑھنے والے کو اس کا اجروثواب ملتا ہے ۔ پڑھنے والےکو پڑھنے کا الگ اجروثواب اور ایصال ثواب کرنے کا الگ اجروثواب ملتا ہے پڑھنے والا جتنے لوگوں کو ایصال ثواب کرےگا ان سب کے برابر اس پڑھنے والے کو اجروثواب ملے گا ۔ مثال کے طور پر پڑھنے والے نے کوئی عمل صالح کرکے دس مرحومین کے نام ایصال ثواب کیا تو اس کو اپنے عمل کرنے کا جواجروثواب ملا وہ تو ملاہی ہے اور دس لوگوں کو جوایصال ثواب کیا ان سب کے برابر بھی اس کو اجروثواب ملے گا ۔ 
فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ،،  نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور ہر قسم کی عبادت اور ہر عمل نیک فرض و نفل کا ثواب مُردوں  کو پہنچا سکتا ہے، اُن سب کو پہنچے گا اور اس کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی، بلکہ اُس کی رحمت سے امید ہے کہ سب کو پورا ملے یہ نہیں  کہ اُسی ثواب کی تقسیم ہو کر ٹکڑا ٹکڑا ملے۔  (ردالمحتار) 
بلکہ یہ امید ہے کہ اس ثواب پہنچانے والے کے لیے اُن سب کے مجموعے کے برابر ملے مثلاً کوئی نیک کام کیا، جس کا ثواب کم از کم دس ملے گا، اس نے دس مُردوں  کو پہنچایا تو ہر ایک کو دس دس ملیں  گے اور اس کو ایک سو دس اور ہزار کو پہنچایا تو اسے دس ہزار دس وعلیٰ ہذا القیاس۔  (فتاویٰ رضویہ)
بہارشریعت جلداول حصہ چہارم صفحہ ٨٥٥ مطبوعہ دعوت اسلامی 
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب ۔ 
کتبه 
العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یوپی ۔ 
المتوطن کھڑریابزرگ پھلواپور گورابازار سدھارتھنگر یوپی 
یکم رجب المرجب   ١٤٤٤ھ 
٢٤    جنوری      ٢٠٢٢ء






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney