گناہ کبیرہ و صغیرہ کتنے ہیں

 سوال نمبر 2358

السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام گناہ کبیرہ و صغیرہ کتنے ہیں بحوالہ متفق علیہ جواب ارسال کریں
سائل محمّد اشتیاق امیٹھی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 الجواب بعون الملک العزیز الوہاب 
کبیرہ گناہوں کی تعداد کے بارے میں روایات مختلف ہیں حتی کہ سات  سے لے کر سات سو تک بیان کی گئی ہے  جیسا کہ  تفسیر صراط الجنان میں ہے کبیرہ گناہوں کی تعداد مختلف بیان کی گئ ہے  7,10,17,40 اور 700 تک بیان کی گئ ہے (1)اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک ٹھہرانا۔ (2) ریاکاری۔ (3) کینہ۔ (4) حسد۔ (5) تکبر۔ (6) اور خود پسندی میں مبتلا ہونا۔ (7) تکبر کی وجہ سے مخلوق کو حقیر جاننا۔ (8) بد گمانی کرنا۔ (9) دھوکہ دینا۔ (10) لالچ۔ (11) حرص۔ (12) تنگدستی کی وجہ سے فقراء کا مذاق اڑانا۔ (13) تقدیر پر ناراض ہونا۔ (14) گناہ پر خوش ہونا۔ (15) گناہ پر اصرار کرنا۔ (16) نیکی کرنے پر تعریف کا طلبگار ہونا۔ (17) حیض والی عورت سے صحبت کرنا۔ (18) جان بوجھ کر نماز چھوڑ دینا۔ (19) صف کو سیدھا نہ کرنا۔ (20) نماز میں امام سے سبقت کرنا۔ (21) زکٰوۃ ادا نہ کرنا۔ (22) رمضان کا کوئی روزہ چھوڑ دینا۔ (23) قدرت کے باوجود حج نہ کرنا۔ (24) ریشمی لباس پہننا۔ (25) مرد و عورت کا ایک دوسرے سے مشابہت اختیار کرنا۔ (26) عورتوں کا باریک لباس پہننا۔ (27) اترا کر چلنا۔ (28) مصیبت کے وقت چہرہ نوچنا، تھپڑ مارنا یا گریبان چاک کرنا۔ (29) مقروض کو بلا وجہ تنگ کرنا۔ (30) سود لینا دینا۔ (31) حرام ذرائع سے روزی کمانا۔ (32) ذخیرہ اندوزی۔ (33) شراب بنانا، پینا، بیچنا۔ (34) ناپ تول میں کمی کرنا۔ (35) یتیم کا مال کھانا۔ (36) گناہ کے کام میں مال خرچ کرنا۔ (37) مشترکہ کاروبار میں ایک شریک کا دوسرے سے خیانت کرنا۔ (38) غیر کے مال پر ظلماً قابض ہو جانا۔ (39) اجرت دینے میں تاخیر کرنا۔ (40) اور امانت میں خیانت کرنا۔ (تفسیر سورہ نساء آیت 31)

نیز یہ بھی یاد رکھنے بات ہے کہ صغیرہ گناہ پر اصرار اسکو کبیرہ کر دیتا ہے رہی صغیرہ گناہوں کی تعداد  تو وہ میرے اپنے مطالعے میں کسی عالم کا شمارہ میری نظر سے نہ گزرا نیز صغیرہ گناہوں کا شمار بھی بزوم خویش دشوار گزار ہے ہاں گناہ صغیرہ کو پہچاننے کے لئے صغیرہ گناہ کی تعریف پیش کی جاتی ہے جو صغیرہ گناہ کی معرفت میں معاون ہوگی گناہ صغیرہ جیسا کہ خزائن العرفان صفحہ نمبر 973 پر ہے "گناہ صغیرہ وہ ہے جس پر وعید نہ ہو " اھواللہ تعالی اعلم بالصواب 
کتبہ
ابوعبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہانپوری
 خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney