حالت روزہ میں کولگیٹ کرنا کیساہے؟

سوال نمبر 2378


 

 اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

عرض یہ کرنا ہے کہ کیا حالت روزہ میں پیسٹ والا کالگیٹ کر سکتے ہیں ؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔


المستفتی:- محمد ساجد رضا شاہجہاں پور


وعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

الجوابـــــ بعون الملکــــ الوہابــــــ

بِســــمِ اللّٰہِ الرَّحمٰــــنِ الرحیـــم

روزے کی حالت میں کالگیٹ اور منجن کرنا ناجائز وحرام نہیں ہے جب کہ یقین ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا مگر ہاں بلا ضرورت مکروہ ہے

حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ  منجن ناجائز وحرام نہیں ہے جبکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے ۔

رد مختار میں ہے کره ذوق شئ الخ۔۔ (فتاوی رضوی قدیم جلد چہارم صفحہ ٦١٤)

 اور حضور بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ منجن اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ کے باریک اجزاء حلق سے اتر گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور نہ اترے تو نہ ٹوٹے گا البتہ ایسی چیزوں کا منہ میں رکھنا روزہ کو مکروہ کر دیگا (فتاویٰ بحر العلوم ج ٢ ص  ٢٧٦)






واللــہ و رســولہ اعــلم بالصــواب


کتبہ

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney