کیا بلی کے رونے سے موت ہوتی ہے؟

سوال نمبر 2388

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں
کہ لوگ بلی اور کتے کے رونے سے برا سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ان کے رونے سے کسی نہ کسی کی موت ہونے والی ہوتی ہے؟
المستفتی ریاض احمد مسعودی بہرائچ شریف یوپی انڈیا
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الوہاب
موت ہونے والی ہوتی ہے سے اگر مراد یہ ہے کہ بلی کے رونے سے موت ہوتی ہے تو یہ خیال سراسر جہالت و حماقت ہے حقیقت سے اسکا دور دور تک کوٸی رشتہ وتعلق نہیں!موت و حیات سب کے سب من جانب اللہ ہے!اگر انسان کی زندگی اللہ نے باقی رکھی ہے تو پوری کاٸنات مل کر اسکو مارنا چاہے تو نہیں مارسکتی!اور اگر اللہ مارنا چاہےتو پوری کاٸنات مل کر اسکو بچانا چاہے تونہیں سکتی!
لہذا اسطریقے کےخیال کہ بلی کتے کے رونے سےکسی کی موت واقع ہوتی ہے یہ ایک قسم کی بدشگونی ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے!
قرآن میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌۚ-فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ اور ہر گروہ کا ایک وعدہ ہے تو جب ان کا وعدہ آئے گا ایک گھڑی نہ پیچھے ہو نہ آگے۔(ترجمۂ کنز الایمان ، سورہ اعراف ، آیت ٣٤)
اور دوسرے مقام پر فرماتا ہے۔
مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب {مطلب یہ ہے ۔۔ کسی کے چاہے سے کچھ نہیں ہوتا وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتاہے}(ترجمۂ کنز الایمان سورہ تکویر ، آیت ٢٩)
اور اگر موت ہونے والی ہوتی ہے سے مراد یہ ہے کہ مرنے سے قبل بلی کو.معلوم ہوجاتاہے.اس لئے روتی ہے تویہ درست ہے روایات سے ثابت ہے کہ انسان کی موت کا علم جانوروں کو پہلے ہوجاتا ہے تو یہ ممکن ہے جانور اس انسان کی انسیت میں روتا ہو اور یہی درست ہے. واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفیؔ بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
٢١ / شوال المکرم/ ١٤٤٤ھ
١٢/مٸ/ ٢٠٢٣ء






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney