( کھڑے ہوکر پیشاب کرنا کیسا ہے ؟)

(سوال نمبر 2393)


 السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا کیسا ہے ؟

المستفتی۔ عباس رضا قادری


وعلیکم السلام و رحمتہاللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ و سنت نصاری ہے جیسا کہ اعلی حضرت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلی علیہ الرحمہ تحریر فرمائے ہیں کہ "کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ و سنت نصاری ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں "من الجفاء ان یبول الرجل قائما" بے ادبی و بد تہذیبی ہے یہ کہ آدمی کھڑے ہوکر پیشاب کرے *(فتاوی افریقہ صفحہ نمبر 16)واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney