فقیر مسکین غریب کی تعریف کیا ہے؟

 سوال نمبر 2394

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
فقیر مسکین غریب کی تعریف بیان فرمائیں کرم ہوگا ؟
،المستفتی ،
 عبد الرحیم
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
الجواب بعون الملک العزیز الوھاب 
لفظ غریب عموماً شرعی فقیر پر مستعمل ہوتا ہے ، اور فقیر اس شخص کو کہتے ہیں کہ جس کے پاس رہنے کے لئے مکان ہو اور پہننے کے لئے کپڑے ہوں اور ایک دن کی خوراک کا مالک ہو ،اور جس کے پاس تھوڑا مال ہو ، لیکن اتنا نہ ہو کہ نصاب کے برابر ہو جائے یا نصاب کے برابر ہو تو اُس کی حاجت اصلیہ میں شامل ہو ، ایسا شخص شرعی اعتبار سے فقیر ہے،اور فقیر کو لوگوں سے دست دراز کرنا غیرِ حاجت حرام ہے ،
اور مسکین ایسے شخص کو کہتے ہیں کہ جس کے پاس کوئ چیز نہ ہو ،مزید برآں کہ خورد و نوش و جسم ڈھانپ نے  کے لئے بھی دوسرے کی امداد کا محتاج ہو ، مسکین اگر لوگوں سے سوال دست دراز کرے تو اس کے لئے حلال ہے، 
فتاوی ہندیہ میں ہے ،
وَهُوَ مَنْ لَهُ أَدْنَى شَيْءٍ وَهُوَ مَا دُونَ النِّصَابِ أَوْ قَدْرُ نِصَابٍ غَيْرُ نَامٍ وَهُوَ مُسْتَغْرَقٌ فِي الْحَاجَةِ فَلَا يُخْرِجُهُ عَنْ الْفَقِيرِ مِلْكُ نُصُبٍ كَثِيرَةٍ غَيْرِ نَامِيَةٍ إذَا كَانَتْ مُسْتَغْرَقَةً بِالْحَاجَةِ كَذَا فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ
اور فقیر وہ شخص ہے جس کے پاس تھوڑ اسا مال قدر نصاب سے کم ہو یا بقدر نصاب ہولیکن بڑ ھنے والا نہ ہو یا اس کی حاجت سے زیادہ نہ ہو پس اگر کوئی شخص بہت سی نصابوں کا مالک ہو اور وہ بڑھنے والی نہ ہوں تو اگر وہ اس کی حاجت سے زیادہ نہیں ہے تو فقیروں کے حکم میں ہے یہ فتح القدیر میں لکھا ہے ،
ایضاً 
" وَهُوَ مَنْ لَا شَيْءَ لَهُ فَيَحْتَاجُ إلَى الْمَسْأَلَةِ لِقُوَّتِهِ أَوْ مَا يُوَارِي بَدَنَهُ وَيَحِلُّ لَهُ ذَلِكَ بِخِلَافِ الْأَوَّلِ حَيْثُ لَا تَحِلُّ الْمَسْأَلَةُ لَهُ فَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمَنْ يَمْلِكُ قُوتَ يَوْمِهِ بَعْدَ سُتْرَةِ بَدَنِهِ كَذَا فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ "
اور مسکین وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ نہ (ہو) ، اور اپنے کھانے کے لئے یا بدن ڈھکنے کے لئے سوال کا محتاج (ہو) اور سوال اس کو حلال ہو اور فقیر جو اول مذکور ہوا اس کا حکم اس کے برخلاف ہے اس لئے کہ اس کو سوال حلال نہیں اس لئے کہ سوال اس شخص کو حلال نہیں ہے جو اپنا بدن ڈھک لے اور ایک دن کی خوراک کا مالک ہو یہ فتح القدیر میں لکھا ہے ،(فتاوی ہندیہ ج ١ ص ٢٠٦ بيروت لبنان)
( اور ایسا ہی بہار شریعت ج ١ ص٩٢٤ مکتبہ دعوت اسلامی )واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبہ
محمد معراج رضوی واحدی سنبھل








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney