آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سبیل کا پانی کھڑے ہوکر پینا

 سوال نمبر 2595


السلام و علیکم ورحمتہ اللہْ

علماۓ کرام کی بارگاه میں سوال عرض هے که سبیل کا پانی کھڑے هوکر پینا کیسا هے ؟ جواب عنایت فرمائیں کرم هوگا 

سائل عرفان احمد بنارس


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوہاب 

سبیل کا پانی ہو  یا شربت ہو یا دودھ یا چاۓ وغیرہ کھڑے ہوکر پینا منع ہے یعنی خلاف سنت ہے کیونکہ کھڑے ہوکر  پینے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے جیسا کہ مسلم شریف میں ایک حدیث شریف ہے  راوی حضرت انس رضی اللہ عنہ ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پینے سے منع فرمایا ہے

عن انس عن النبی ﷺ انہ نھی ان یشرب الرجل قائما، (مسلم شریف کتاب الاشربۃ باب کراھیۃ الشرب قائما ) 

اس سے معلوم ہوا کہ کہ کھڑے ہوکر کوئی بھی چیز پینا منع ہے البتہ  آب زم زم و وضو کا مابقی جو کھڑے ہوکر پینے کا حکم ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہے، 

والله تعالیٰ اعلم 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲۱ محرم الحرام ۱٤٤٦ ھجری

۲۸ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney