سوال نمبر 2598
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عزام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا فرشتوں کا بھی اپس میں کوئی رشتہ ہے وہ آپس میں کوئی رشتہ داریاں رکھتے ہیں قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر شکریہ کاموقع فراہم کیجیے
سائل شکیل رضا جموں و کشمیر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
فرشتے آپس میں کوئی رشتہ داری نہیں رکھتے کیونکہ فرشتے نوری مخلوق ہیں ان میں نہ کوئی مرد ہے نہ عورت
فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے مختلف کام سپرد کر رکھا ہے جس کو وہ انجام دیتے ہیں فرشتوں میں بیوی بچے رشتہ وغیرہ نہیں یعنی فرشتے نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں نہ آپس میں نکاح کرتے ہیں
البتہ جنات میں مرد عورت ہیں وہ کھاتے پیتے بھی ہیں آپس میں رشتے داری بھی کرتے ہیں ،
علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: قَالَ الْاِمَامْ فَخْرُ الدّینْ اَلرّازِیْ فِی تَفْسِیرہ اتَّفَقُوا عَلَى إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا يَأْكُلُونَ وَ لَا يَشْرَبُونَ وَلَا يَنكِحُونَ وَ أَمَّا الْجِنُّ فَإِنَّهُمْ يَا كُلُونَ وَيَشْرَبُونَ وَيَنْكِحُونَ وَيَتَوَ الدُونَ . -
ترجمہ: امام فخر الدین رازی علیہ الرحمہ اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ تمام امت کا اس پر اتفاق ہے کہ فرشتے نہ تو کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں اور نہ نکاح کرتے ہیں لیکن جنات کھاتے بھی ہیں پیتے بھی ہیں نکاح بھی کرتے ہیں اور نسل کشی بھی کرتے ہیں۔ (الحبائک فی اخبار الملائک، صفحہ ۲٦٤)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۱ محرم الحرام ۱٤٤٦ ھجری
۲۸ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
0 تبصرے