سوال نمبر 2599
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام تھوڑی رہنمائی فرما دیں کہ مسجد کے لیے زمین دی تھی اب واپس مانگ رہا ہے یا کچھ کم کر رہا ہے تو کیا حکم ہے ؟
سائل محمد عبداللہ خان رضوی ضلع گونڈہ یوپی
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جس نے مسجد کے لیے زمین دی تھی اب وہ نہ اس میں کم کر سکتا ہے نہ واپس لے سکتا ہے کیونکہ زمین اگر مسجد پر وقف کردی گئی وہ واقف (دینے والے) کی ملکیت سے نکل کر ملکِ خدا میں داخل ہوگئی، اسے واپس لینا یا اس میں کمی کرنا یا اسے بیچنا شرعاً جائز نہیں ، در مختار مع شامی جلد ششم صفحہ ۵۳۹ میں ہے فإذا تم ولزم لا یملک ولا یملک ولا یعار ولا یرھن، اھ
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۱ محرم الحرام ۱٤٤٦ ھجری
۲۸ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
0 تبصرے