آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فرض کی پہلی دو رکعت میں قرأت بھول گئے تو

 سوال نمبر 2607


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 4 رکعت فرض پڑھ رہے ہیں پہلی 2 رکعت میں  سورہ فاتحہ کے بعد قرآت کرنا بھول گئے تو کیا حکم ہوگا 

المستفتی غلام رسول رضوی جو دھپور راجستھان


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب\

اگر پہلی دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گیا ہے تو تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملائے اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔

جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں 

چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں  رکعتوں  میں  سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں  میں  پڑھنا واجب ہے اور ایک میں  بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں  پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں  میں  بھول گیا تو تیسری میں  پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں  میں  فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں  میں  سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے


بہار شریعت حصہ سوم صفحہ نمبر/549


واللہ تعالی اعلم بالصواب



محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری


۲۲صفرالمظفر ۱۴۴۶ھ بروز جمعرات




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney